12 سال بعد گھر آئے نوجوان نے فروخت سے قبل والدین کے کمرے میں خفیہ دروازہ دریافت کر لیا

دروازے کے اندر کیا تھا ؟؟ دیکھتے ہی نوجوان نے ہوش اُڑ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 16:28

12 سال بعد گھر آئے نوجوان  نے  فروخت سے قبل والدین کے کمرے میں خفیہ دروازہ ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء): 12 سال بعد گھر آئے نوجوان نے گھر فروخت کرنے سے قبل والدین کے کمرے میں ایک خفیہ دروازہ دریافت کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریڈیٹر جب اپنے والدین کے پرانے کمرے میں داخل ہوا تو وہاں موجود ایک خفیہ دروازے نے اس شخص کوحیرت میں مبتلا کر دیا۔ ریڈیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے یہ الماری پہلے سے بڑی دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم اس دیوار کے اندر ایک اور دروازہ تھا جسے کھولتے ہی ایک خوفناک منظر پیش کرتی راہداری میرے سامنے اُبھر آئی۔ اس راہداری میں متعدد مقفل دروازے بھی تھے جو ایک خوفناک منظر پیش کر رہے تھے۔ ریڈیٹر کا کہنا ہے کہ میرے والد اس راہدارئی سے بخوبی واقف ہوں گے تاہم ہمارے ہوش سنبھالنے تک تو یہ محض ایک دیوار تھی ، ہمیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اسی راہداری کے قریب موجود سیڑھیوں کے پاس پڑا ایک لکڑی کا تختہ ہٹانے پر ایک اور کمرہ نمودار ہوا، جہاں بڑی تعداد میں اسلحیہ موجود تھا، اس حیرانی سے باہر آتے ہی ریڈیٹر کی نظر کونے میں پڑی ایک تجوری پر پڑی، کمرے میں بارودی مواد، بندوقیں اور سینکڑوں گولیاں بھی موجود تھیں، وہاں موجود بندوقوں کے کیس میں سے متعدد خالی تھے۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں سکے بھی ایک دوسرے کونے میں موجود ڈبےمیں پڑے تھے۔ اور تو اور اس کمرے سے ان تمام چیزوں کے علاوہ دستی بم بھی برآمد ہوا۔

گھر فروخت کرنے سے قبل نوجوان نے گھر میں موجود خفیہ دروازہ دریافت کر لیا