بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 4 مارچ 2016 15:06

سنگا پور۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت اپرایل کے لئے خام تیل کی قیمتوں میں 24 سینٹ کا اضافہ ہوا اور فی بیرل خام تیل کے سودے 34.81ڈالر میں طے پائے گئے۔ اسی طرح مئی کے لئے برینٹ کے تحت مستقبل کے معاہدے 11سینٹ کے اضافے کے ساتھ 37.18 ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں رواں ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں تقریباٰ 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :