عمر کوٹ ‘ مبینہ طور پر خود کو جلانے والی خاتون 3 روز بعد کراچی میں انتقال کرگئی

جمعہ 4 مارچ 2016 14:57

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) عمر کوٹ میں مبینہ طور پر خود کو جلانے والی خاتون 3 روز بعد کراچی میں انتقال کرگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 3روز قبل کنری شہرکے محلہ امیرآباد میں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے تنگ 25 سالہ خاتون جیا مالا نے خودسوزی کی تھی جس کے بعد اسے علاج کیلئے کراچی لایا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔انتقال کرجانے والی خاتون کے ورثاء نے خاتون کے سسرال والوں پر اقدام قتل کا الزام لگایا تاہم سسرال والوں کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون نے خود کو آگ لگائی تھی ‘ واقعہ کا مقدمہ اب تک درج نہیں کرایا گیا

متعلقہ عنوان :