ٹھٹھہ ‘ مکلی سوسائٹی میں گھر میں گیس بھر گئی ‘ بہن بھائی انتقال کر گئے

جمعہ 4 مارچ 2016 14:57

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) ٹھٹھہ کے قریب مکلی سوسائٹی میں گھر میں گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں بہن بھائی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جیلانی روڈ پر واقع مکلی سوسائٹی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لائٹ گئی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ایک گھر میں جنریٹر چل رہاتھاجس سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے بچوں میں 11سالہ فلک اور 10سالہ نظام کھوسو شامل ہیں ۔بچوں کی لاشوں کو ان کے والدین نے مکلی کے سول ہسپتال منتقل کیا ‘ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :