لیہ ‘ملتان میانوالی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد زخمی

جمعہ 4 مارچ 2016 14:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) لیہ کے قریب ملتان میانوالی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی ‘حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘حادثے کا شکار بس ڈی آئی خان سے ملتان جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جانے والی مسافر کوچ ملتان میانوالی روڈ پر چوک اعظم کے مقام پر الٹ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ‘زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ایک شخص کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ملتان منتقل کردیا گیا ‘ دیگر چار زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ‘ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :