قومی پرچم پارٹی کاجھنڈا ہوسکتا ہے یا نہیں ‘فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا ‘ آغا سراج

جمعہ 4 مارچ 2016 14:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مصطفی کمال کی جانب سے صدارتی نظام کے حق میں بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے پارلیمانی نظام ہی بہتر ہے ‘قومی جھنڈے کو پارٹی فلیگ بنانے کے بارے میں الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پرانے کھلاڑیوں کے واپس لوٹ آنے پر سوال ہوا تو اسپیکر سندھ اسمبلی نے اظہار خیال سے صاف انکار کردیاکہا کہ اس پر میں کوئی بات کرنا فی االحال مناسب نہیں سمجھتا۔

صدارتی نظام کے حق میں بیان پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاکہ صدراتی نظام کے مطالبے پہلے بھی سامنے آئے تاہم فیل ہوگئے ملک کی بہتری کیلئے پارلیمانی نظام ہی بہتر ہے۔سابق سٹی ناظم کا تنظیم کیلئے وطن عزیز کے پرچم کو چننے پر اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پرچم تو سب کا ہے ‘ اس معاملے میں الیکشن کمیشن ہی صحیح فیصلہ کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :