انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا 53 واں اجلاس 8 مارچ کو طلب

جمعہ 4 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا 53 واں اجلاس 8 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن یکساں انتخابی قوانین اور قواعد کے بارے میں کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کنوینر زاہد حامد کریں گے۔ اجلاس میں دوسری ذیلی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عارف علوی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے حوالے سے کمیٹی کے کام پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے جبکہ چیئرمین نادرا کمیٹی کو امیدواروں کو پولنگ سے قبل تصاویر والی انتخابی فہرستوں کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔