اسلام آباد اور راولپنڈی میں ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کا ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب

جمعہ 4 مارچ 2016 14:40

اسلام آباد ۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر چوہدری تنویر خان کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بارشوں کے موسم میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں مناسب صفائی نہ ہونے سے متعلق محرک نے جو معاملات اٹھائے ہیں اور جس خدشے کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے معاملہ وزیر مملکت برائے کیڈ کے نوٹس میں لایا جائے گا اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :