وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر فخرہے‘محمد نذیر انجم

جمعہ 4 مارچ 2016 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی دارلحکومت مظفرآباد کے سیکرٹری اطلاعات محمد نذیر انجم نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر فخر اور پالیسیوں اور اقدامات پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے معاہدہ میثاق جمہوریت کی بدولت آج پاکستان میں مسلم لیگ ن کی قیادت برسر اقتدار ہے اگر پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر عائد آئینی پابندی کا خا تمہ قومی اسمبلی کے ذریعے نہ کرتے تو میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان نہ ہوتے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسند اقتدار کا راستہ عوام کی دہلیز سے ہو کر گزرتا ہے چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے کا دور ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کی خاطر جمہوری اقدار کے فروغ کے لیئے مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے آزادکشمیر میں آمدہ انتخابات 2016سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کے فنڈز سے ترقیاتی سکیموں کے نام کروڑوں روپے کی کھلے عام بندر بانٹ / وزیراعظم پاکستان ہیلتھ کارڈ کی تقسیم سیاسی رشوت اور پری پول دہاندلی کا حصہ ہے ن لیگ کی قیادت کو کشمیری عوام کی قربانیوں اور تحریک آزادی سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف آزادکشمیر کا اقتدار اور بھارت کے ساتھ کاروبار عزیز ہے وفاقی وزرا کی جانب سے آزادکشمیر کے منتخب وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف مہم جوئی عوامی مینڈیٹ کی توہین اور تحریک آزادی کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے منتخب وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے وفاقی وزرا کا استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی ،غیر جمہوری ،شرمناک اور سمجھ سے بالا تر ہے ،انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں لیپہ سے کراچی تک پی پی پی کے کارکن عوامی حق رائے دہی کے محافظ کا کردار ادا کریں گے عوامی مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے آپریشن ضرب عضب ملکی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع متفقہ قومی مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سندھ میں پیپلزپارٹی کو روایتی طور پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ایسا کرنے سے جمہوری عدم استحکام پیدا ہو گا احتساب سب کا اور بلا امتیاز ہونا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹرو بس او راورنج ٹرین منصوبہ سمیت لاہور کے قبرستانوں اور جنوبی پنجاب کے لیئے مختص واٹر سپلائی سکیموں کے اربوں روپے کی خرد برد کی بھی شفاف تحقیقات کی جانی چاہیے پیپلزپارٹی مظلوم محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے اور عوامی خدمت کے اس مشن کی راہ میں قیادت کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کربلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد جاری و ساری رکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :