قاضی محمودالحسن اشرف حرمین الشریفین کے سفرپرروانہ‘ مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ قائم مقام ناظم عمومی مقرر

جمعہ 4 مارچ 2016 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء)آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناقاضی محمودالحسن اشرف حرمین الشریفین کے سفرپرروانہ۔امیرمرکزیہ کی مشاورت سے مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ قائم مقام ناظم عمومی مقرر۔جہاں جماعتی کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناقاضی محمودالحسن اشرف حرمین الشریفین کے سفرپرروانہ۔

امیرمرکزیہ کی مشاورت سے مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ قائم مقام ناظم عمومی مقررکرکے نوٹفکیشن جاری کردیاگیا۔واضح رہے کہ مولاناقاضی محمودالحسن اشرف وہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ جماعتی کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آبادروانگی سے قبل قاضی محمودالحسن اشرف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پربنا،مگراس ملک میں اسلام کے ہی نام پر لوگوں کی جانیں لی جارہی ہیں،جوایک خوفناک عمل ہے۔

انھوں نے کہا عیسائی مذہب کوبرابھلاکہنے والے کو عیسائی مذہب قطعا معاف نہیں کرتا۔لیکن یہ صرف ہم ہیں جہاں توہین رسالت کے قانون کوکالاقانون کہنے والے کوقتل کرنے والا بھی محفوظ نہیں رہا۔انھوں نے کہا ممتاز قادری نے ناموس رسالت کے لیے جان دی،اللہ تعالیٰ نے دنیامیں ہی اس کی شہادت کی قبولیت یوں دکھائی کہ اسلامیان پاکستان کے مسلمانوں کی لاکھوں اعلیٰ شخصیات نے اسکے نمازجنازہ میں شرکت کی۔جبکہ سلمان تاثیرکے جنازہ میں بجز چندلوگوں کے اور کوئی نہ تھا۔انھوں نے کہاآزادکشمیرمیں شفاف انتخابات کرواناوقت کی ذمہ داری ہے۔