پٹھان کوٹ حملہ تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم وسط مارچ میں آئیگی ‘بھارتی میڈیا

پاکستانی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا ‘ رپورٹ

جمعہ 4 مارچ 2016 14:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی تفتیشی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت آئے گی ‘ پاکستانی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کے بعض حصوں تک رسائی دی جائیگی۔بھارتی حکام کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہاکہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا ‘ بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی سے رابطے میں رہے گی ‘دوجنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7بھارتی فوجی ہلاک ‘ چھ حملہ آور مارے گئے تھے۔