ممتاز سفر نامہ نگار مقصود چغتائی کی کتاب ” اسکاؤٹ بچوں کی ہائیک اور اصولِ ہائیکنگ “ شائع ہو گئی

جمعہ 4 مارچ 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء)بینک کے شعبے سے منسلک اسکاؤٹ تحریک میں متحرک ممتاز سفر نامہ نگار مقصود چغتائی کی کتاب ” اسکاؤٹ بچوں کی ہائیک اور اصولِ ہائیکنگ “ شائع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب میں 24کلو میٹر ہائیک رپورٹ گھوڑا گلی تا نند کوٹ مری اور واپسی براستہ چھڑا گلی پر تفصیل دی گئی ہے کتاب کا انتساب نیشنل کمیشنر راحیلہ حمید درانی ، زاہد محبوب ، محمد طارق قریشی ، اختر میر ، امیتاز خان ، صابر حسین نیازی ، محمد شعیب ، مستنصر حسین ، محمد ولی ، راحت علی جعفری ، سلیم احمد عالی ، یونس کمال لودھی ، خورشید عباس زیدی ، نفیسہ سکندر ملہی ، ایم زیڈ کنول ، محمد شعیب مرزا ، خالد نجیب خان ، مظفر محسن ، شگفتہ غزل ہاشمی ، مظہر جعفری ، احمد خیال ، ڈاکٹر فہیم قازمی ، شفیق مراد(جرمنی )کے نام ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید ضمیر الاسلام بخاری ، محمد عادل فاروق ، طاہرہ سلطان ، نجمہ بٹ ، شازمہ، مشتاق شاہ، علامہ عبدالستار عاصم اور دیگر اہم شخصیات کی آراء بھی شامل ہے جس میں مصنف کو ان کی کاوش پر مبارکباد دی ہے ۔