پنجاب میں سٹیل مل کے قیام سے ملک لوہے میں خودکفیل ہوجائے گی‘ راجہ عدیل

جمعہ 4 مارچ 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ چنیوٹ میں15کروڑ ٹن خام لوہے کے ذخائر ملکی تقدیر بدل دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ چینی کمپنیاین سٹیل انٹرنیشنل ٹریڈنگ کی طرف سے 10لاکھ ٹن پیداوار کی حامل سٹیل مل لگانے کے منصوبہ میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سٹیل مل کے قیام سے ملک سٹیل (لوہے) میں خودکفیل ہوجائے گااور سٹیل بیرون ملک سے منگوانے کے لیے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

راجہ عدیل نے کہا کہ چینی کمپنی کی طرف سے پنجاب میں سٹیل ملز کے قیام کے منصوبہ میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا اورنہ صرف ملک سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوگا بلکہ سٹیل بیرون ملک برآمد کرکے اربوں روپے کا ذرمبادلہ حاصل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لوہے کے ذخائر کی مقدار کی ابتدائی پیمائش اور تصدیق کے مطابق پنجاب میں ایک ملین ٹن سالانہ پیداوار کی سٹیل مل کو 30سال تک چلانے کیلئے کافی ہے ۔جس سے صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا اورپنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :