حکومتی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، چوہدری محمد جعفر اقبال

جمعہ 4 مارچ 2016 12:57

رحیم یار خان۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء )مسلم لیگ(ن)پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی ٹھوس حکمت عملی اور جامع پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر ملکی گراف بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں جس سے بے روزگاری کا خاتمہ اور ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء بجلی بحران کے خاتمے کا سال ہے ۔