کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی، عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے ہلاک

جمعہ 4 مارچ 2016 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے جبکہ زخمی سمیت تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق لیاری کلا کوٹ میں رینجرز نے گینگسٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیڈڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے دوران گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت نواز، بلاول اور نعیم کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ہلاک ملزمان چند روز قبل لیاری میں میڈیکل اسٹور پر ہونے والے دستی بم حملے میں ملوث تھے۔ دوسری جانب پریڈی میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ حیدری اور پیرآباد میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :