پشاور میں اسمگل شدہ سامان کی فروخت کیخلاف کریک ڈاون
جمعہ 4 مارچ 2016 12:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) خیبرایجنسی کے راستے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور اسمگلنگ ایک عرصے سے جاری ہے۔ تاہم اب پشاور پولیس نے اس غیرقانونی کاروبار کو روکنے کیلئے کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے خلاف اس کاروبار سے وابستہ افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔خیبرایجنسی سے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور شہر کواسمگلنگ کوئی نئی بات نہیں۔
سالوں سے یہ کاروبار چل رہا ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹکس، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء ہتھ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی ذریعے پہلے پشاورکی کارخانومارکیٹ اور پھر دیگر علاقوں کو سپلائی ہوتی ہیں۔غیر ملکی سامان کے مرکز کارخانومارکیٹ میں 500سے زیادہ لوگوں کا روزگار اس اسمگلنگ سے وابستہ ہے۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کریک ڈاون شروع کیاتو اس کاروبار سے وابستہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔
کارخانومارکیٹ میں 70 سیزیادہ مارکیٹیں ہیں۔ جن میں نان کسٹم پیڈ اشیاء بکتی ہیں۔ تاہم ان اشیاء کی پشاور کی دیگر مارکیٹس کو فراہمی پرقانون کی کتابوں میں پابندی ہے۔اسمگلرز سے رشوت لینے کے الزامات سامنے آنے کے بعدکچھ عرصہ کے دوران 10سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیاگیا۔ جن میں زیادہ تر اہلکار تھانہ حیات آباد میں تعینات تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.