وفاق نے پٹرول پر ٹیکسوں کی بھرمار سے 571 ارب کما لئے

جمعہ 4 مارچ 2016 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) عوام دیکھتے رہے ، وفاق نے پٹرول مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار سے اربوں کمالیے۔ قیمتوں میں کمی سے ٹیکس ہدف میں کمی کا رونا بھی جھوٹا نکلا۔ وزارت خزانہ نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطا بق پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی بھرمار سے حکومت کے وارے نیارے ہو گئے اور گزشتہ مالی سال 571 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حا صل کی وزارت خزانہ کی پالیسی رپورٹ کے مطابق وفاق کو مقررہ ہدف سے 8 ارب روپے زیادہ ٹیکس ملا۔

پٹرولیم مصنوعات کی مقامی فروخت سے 233 ارب روپے ، درآمد پر سیلز ٹیکس سے 166 ارب جبکہ 24 ارب روپے کسٹم ڈیوٹی بھی ملی۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر حاصل ٹیکس آمدن صوبوں کو بھی ملی لیکن وفاق نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی سے 131 ارب خود روپے بٹور لیے۔