خیبر پختونخوا اور وفاق ایک بار پھر آمنے سامنے

کے پی کے نے وفاق کو 24 مطالبات کی فہرست پیش کر دی،صوبے کو بجلی فراہم ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کے واجبات ، ٹیکس میں چھوٹ دینے کے مطالبات فہرست میں شامل

جمعہ 4 مارچ 2016 12:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) خیبر پختون خوا حکومت نے وفاق کو 24 مطالبات کی فہرست پیش کر دی۔ جن میں بجلی کی فراہمی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واجبات اور ٹیکس کی چھوٹ کے مطالبات سر فہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق خیبر پختونخوا اور وفاق ایک بار پھر آمنے سامنے ، صوبائی حکومت کی جانب سے 24 مطالبات پیش ، صوبے سے پیدا ہونے والی بجلی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے واجبات مانگ لیے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ صوبہ پانی سے 13 فی صد بجلی پیدا کرتا ہے جو صوبائی حکومت کا حق ہے۔ دہشت گردی سے نمنٹے کے لیے بھی اضافی فورس دی جائے۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی بھی مطالبات پر خیبر پختونخواہ حکومت کی ہمنوا بن گئی۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو 114 ارب روپے دیئے ، اب بھی صوبے کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :