موبائل فون صارفین کی تعداد بارہ کروڑاسی لاکھ سے تجاوزکرگئی، پی ٹی اے

جمعہ 4 مارچ 2016 12:31

موبائل فون صارفین کی تعداد بارہ کروڑاسی لاکھ سے تجاوزکرگئی، پی ٹی اے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) ملک میں موبائل ٹیلی فون کیاستعمال میں اضافہ بدستورجاری رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایک کروڑچونتیس لاکھ سے زائد نئے صارفین کا اضافہ جبکہ موبائل فون صارفین کی تعداد بارہ کروڑاسی لاکھ سے تجاوزکرگئی ملک میں فون کے استعمال کی شرح اڑسٹھ فیصد پرپہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی طرف سیجاری کردہ اعدادوشمارکیمطابق رواں مالی سال کیجولائی جنوری عرصہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد بارہ کروڑاسی لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے تیس جون دوہزارپندرہ کوموبائل فون صارفین کی تعداد گیارہ کروڑچھیالیس لاکھ سیزائد تھی رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے عرصے میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد دوکروڑسینتالیس لاکھ سے تجاوزکرگئی تیس جون دوہزارپندرہ میں تھری جی اورفور جی صارفین کی تعداد ایک کروڑ پینتیس لاکھ سیزائد تھی رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ فون صارفین کے اضافے کے باعث ملک میں فون کیاستعمال کی شرح اڑسٹھ فیصد پرپہنچ گئی جوگذشتہ مالی سال کیاختتام پرتریسٹھ فیصد تھی۔

متعلقہ عنوان :