گجرات : مکان نام کیوں نہ لگایا؟؟ نو بیاہتا دلہن نے شوہر کو آگ لگا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 12:30

گجرات : مکان نام کیوں نہ لگایا؟؟ نو بیاہتا دلہن نے شوہر کو آگ لگا دی

گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء): گجرات کے رہائشی ذیشان کی نو بیاہتا دلہن نے مکان اپنے نام پر کروانے کا کہا تو ذیشان نے انکار کر دیا جس پر دلہن ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔

(جاری ہے)

ذیشان سے برداشت نہ ہوا تو اہلیہ کو منانے سسرال گیا جہاں دلہن نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر اپنے خاوند کو آگ لگا دی۔ ذیشان کے سسرالیوں کا کہنا ہے کہ بیوی کے نہ ماننے پر ذیشان نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی۔ ذیشان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔