سی ایس ایس کے امیدواروں کے دوبارہ میڈیکل کا شیڈول جاری

جمعہ 4 مارچ 2016 12:22

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس (سی ای 2015) کے امیدواروں کے دوبارہ میڈیکل کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے بعد ایسے ا میدوار جن کے میڈیکل موخر یا وہ غیر حاضر تھے، اب میڈیکل کراسکیں گے ۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی کے جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سینٹر کے 23امیدواروں کا جسمانی معائنہ ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ ‘کیمپ افس نیشنل انسٹیویٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن اسلام آباد میں 15مارچ کو صبج 9بجے ‘لاہور سینٹر کے 32امیدوارں کے لیے میڈیکل سینٹر فار میڈیکل گورنمنٹ سرونٹس چغتائی روڈ لاہور میں 16مارچ صبج 9بجے ‘کراچی سینٹر کے 23امیدواروں کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ پاکستان سیکرٹریٹ صدر کراچی میں 17مارچ کو صبج 9بجے میڈیکل ہوسکے گا ‘ تینوں سینٹروں میں21غیر حاضر امیدوار بھی میڈیکل کراسکیں گے ۔