ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے 2 شعری مجموعے شائع ہو گئے

جمعہ 4 مارچ 2016 12:10

پشاور۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء )شاعر ‘ ادیب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے 2 شعری مجموعے حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں غزلیات کا مجموعہ ” ویران آنکھوں کے خواب “ 304 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 144 غزلیں شامل ہیں اور ارمغان وطن 128 صفحات پر مشتمل ہے اس میں ساٹھ نظمیں شامل ہیں۔