گذشتہ سال کے دوران برازیل کی معیشت کے حجم میں کمی

جمعہ 4 مارچ 2016 11:47

برازیلیہ ۔ 4مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) گذشتہ سال کے دوران برازیل کی معیشت کے حجم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے دوارن تقریباً15لاکھ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اسی عرصہ کے دوران جی ڈی پی کی شرح 3.8فیصد تک محدود ہوگئی۔ جی ڈی پی کی شرح میں چوتھی سہ ماہی کے دوران کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

جی 20ممالک میں 2015ء کے دوران برازیل واحد ملک ہے جس کی معیشت نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اعدادوشمار کے مطابق 1990ء کے بعد پہلی مرتبہ برازیل کی معیشت میں اس قدر کمی سامنے آئی ہے ۔ برازیل کے اقتصادی ماہرین نے سال2016ء کوبھی اس ضمن میں مایوس کن قراردیا ہے۔ برازیل کے سینٹرل بینک نے رواں سال جی ڈی پی کی شرح 3.45فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ سیاسی بحران ، افراط زر کی شرح میں اضافہ ، شرح سود میں اضافہ اور اہم برآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے برازیل کی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔