بین الاقوامی مارکیٹ میں ربر کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 4 مارچ 2016 11:47

ٹوکیو ۔ 4مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں ربر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت اگست کیلئے ربر کی خریداری کے معاہدے 1.9فیصد کے اضافے کے بعد 1.44 ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت مئی کیلئے ربر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے معاہدے 1631.66 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ سنگاپورمیں سائیکام کنٹریکٹ کے تحت اپریل کیلئے خریداری کے معاہدے 122سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے اور یوں قیمتوں میں 3.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔