بین الاقوامی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 4 مارچ 2016 11:47

لندن ۔ 4مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لندن میٹل ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 1.4فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے معاہدے 4856 ڈالرفی ٹن میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک مرحلے پر یہ قیمتیں 4848 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی تھیں۔ یہ قیمتیں گذشتہ نومبرکے بعد بلند ترین سطح پر ہیں۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت کاپر کی قیمتوں میں 1.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل کے معاہدے 5654 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔