پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی ٹیم مارچ میں‌ بھارت آئے گی۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 11:35

پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی ٹیم مارچ میں‌ بھارت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) :پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم رواں ماہ بھارت جائے گی ، تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی تفتیشی ٹیم رواں ماہ کے وسط میں بھارت آئے گی، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت آمد پر پاکستانی ٹیم سے تحقیقات میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کےبعض حصوں تک رسائی دی جائے گی۔ جبکہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی سے رابطے میں رہے گی، واضح رہے کہ 2جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ حملہ آور مارے گئے تھے ۔