ایف سی کی سوئی اور کچھی کینال میں کاروائیاں، 4 بارودی سرنگیں برآمد

جمعہ 4 مارچ 2016 11:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء ) فرنٹئیر کور کی سوئی اور کچھی کینال میں کاروائیاں، 4 بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ فرنٹئیر کور نے خفیہ اطلاع پر سوئی میں کاروائی کی جس کے دوران گوٹھ ارزمحمد اور گوٹھ سندرانی سے 24 کلو گرام کی 2 دیسی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ ایف سی نے موقع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ دوسری کاروائی کچھی کینال کے علاقے میں کی گئی۔ جس میں 18 کلو گرام 2 بارودی سرنگیں بمعہ تار، پریشر بٹن اورڈیٹونیٹر برآمد کر لیں۔

متعلقہ عنوان :