مصطفی کمال کی کراچی آمد ، پڑوسیوں‌نے خوش آمدید کہا ، پھولوں‌کے ہار بھی پہنائے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 11:16

مصطفی کمال کی کراچی آمد ، پڑوسیوں‌نے خوش آمدید کہا ، پھولوں‌کے ہار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفٰی کمال اور ان کے ہمراہ انیس قائمخانی گذشتہ روز کراچی پہنچے ۔ ڈیفنس میں لیے گئے ایک گھر میں سابق سٹی ناظم نے انیس قائخانی کے ہمراہ ایک طویل پریس کانفرنس کی جس میں وہ بارہا آبدیدہ بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

انیس قائمخانی اور مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد پڑوسیوں نے آ کر انہیں کراچی میں خوش آمدید کہا جبکہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ تاہم کسی سیاسی رہنما کی ان کے گھر آمد کی خبر نہیں ملی البتہ مصطفیٰ کمال کے ٹاک شوز میں مصروف رہنے سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی رابطوں میں رہے

متعلقہ عنوان :