قصور،سسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی ،متاثرہ خاتون ہسپتال منتقل

جمعہ 4 مارچ 2016 11:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء ) قصور کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اولاد نہ ہونے پر بہو پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ خاتون کو لاہورکے جناح ہسپتال میں 24 گھنٹے بعد بھی ہوش نہیں آیا۔ پولیس نے سسر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق 24 سالہ واجدہ کی شاد ی ساڑھے 4سال قبل ہیڈ بلوکی میں ناصر علی سے ہوئی تھی۔ ماجدہ کے بھائی اشفاق کے مطابق اولاد نہ ہونے پر شوہر ،دیور اور دیورانی نے شب تیل چھڑک کر واجدہ کو آگ لگادی ،جس سے اس کا 80فیصد جسم جھلس گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کے سسر یوسف کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔