کراچی: کلاکوٹ کے علاقہ میں رینجرز مقابلہ ، 3 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 11:10

کراچی: کلاکوٹ کے علاقہ میں رینجرز مقابلہ ، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء) : کراچی کے علاقہ کلا کورٹ میں رینجرز مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ ہلاک کارندوں میں گل نواز،پیرا اوربلال شامل ہیں ۔ تینوں دہشتگرد قتل ،اقدام قتل سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھےملزمان نےکچھ عرصےقبل سنگولین میں کریکرحملہ بھی کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :