دادو ، پی ایس 76الیکشن میں پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو نے میدان مار لیا

جمعرات 3 مارچ 2016 23:59

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3مارچ۔2016ء) دادو کی پی ایس 76کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو نے 45441ووٹ لیکر میدان مار لیا۔جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار امید علی جونیجو دوسرے نمبر پر رہے ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے ، پولنگ کا عمل صبح8بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کیا گیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو 45441ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار امید علی جونیجو دوسرے نمبر پر رہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پرکارکن سڑکوں پر نکل آئے ،جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔

متعلقہ عنوان :