مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس لائیو دکھانے کا میڈیا کا ریکارڈٹوٹ گیا، پریس کانفرنس سال کی طویل ترین نیوز کانفرنس قرار پائی، تمام حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 3 مارچ 2016 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے منحرف رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس لائیو دکھانے کا میڈیا کا ریکارڈٹوٹ گیا جبکہ ان کی پریس کانفرنس سال کی طویل ترین نیوز کانفرنس قرار پائی ۔ اس نیوز کانفرنس سے تمام حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ہنگامی پریس کانفرنس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا کر ایک نئی بحث چھیڑ دی اور نیا پینڈورہ باکس کھول دیا ۔

دوسری جانب الیکڑانک میڈیا نے ان کی طویل ترین کانفرنس کو لگاتار براہ راست کوریج دے کر لائیو کوریج کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ دوسری جانب مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کو سال کی لمبی پریس کانفرنس قراردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :