اپنے فیس بک پیج پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد شائع کرنے کے جرم میں نوجوان کو13 سال قید ،ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت نے 25 سالہ رضوان حیدر کوفرقہ ورانہ نفرت پھیلانے سمیت تین الزامات پر سزا سنائی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیس بک پیج پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد شائع کرنے کے جرم میں نوجوان کو13 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔عدالت نے 25 سالہ رضوان حیدر کوفرقہ ورانہ نفرت پھیلانے سمیت تین الزامات پر سزا سنائی۔

(جاری ہے)

وکیل استغاثہ عدیل چٹھہ نے بتایا کہ رضوان کے خلاف جنوری میں قابل اعتراض مذہبی مواد شائع کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ رضوان کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔رضوان کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل نے صرف ایک پوسٹ کو لائیک کیا تھا ناکہ اسے شائع کیا۔خیال رہے کہ حکام نے حالیہ مہینوں میں مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں کئی مذہبی رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :