پولیس ،پاکستان رینجرز اور سیکور ٹی اداروں کا تھا نہ بھا رہ کہو کے علا قوں ، عبد اللہ ٹا ؤن ، بلجیم ٹا ؤن ، نئی آ بادی بھا رہ کہو، بھیرہ سید اں اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آپریشن،09مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد

جمعرات 3 مارچ 2016 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) پولیس ،پاکستان رینجرز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ بھا رہ کہو کے علا قوں ، عبد اللہ ٹا ؤن ، بلجیم ٹا ؤن ، نئی آ بادی بھا رہ کہو، بھیرہ سید اں اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،09مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد۔130 سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔

سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے ، عبد اللہ ٹا ؤن ، بلجیم ٹا ؤن ، نئی آ بادی بھا رہ کہو ، بھیر ہ سیداں اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 09 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ گرفتار افرادکے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن 05عدد پسٹلز ، 02 گنیں معہ ایمو نیشن برآ مد کرلیے۔ گرفتاراشخاص کو تفتیش کے لئے تھانہ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔اس سر چ آپر یشن کے دوران 130 سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا .ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ تمام پولیس آفیسر ز اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور شہر میں اہم مقاما ت کی سیکو ر ٹی کو سخت کر یں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام کیا جا سکے