حج پالیسی2016 کا اعلان رواں مہینے کردیا جائیگا،قائمہ کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا ‘ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے طریقہ کار اور سہولتوں کی عدم فراہمی پر حکومت کو تحفظات ہیں،عازمین حج کی سہولتوں خصوصا کرایوں میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے‘ چیئرمین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور وحج

جمعرات 3 مارچ 2016 22:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور وحج کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حج پالیسی2016 کا اعلان رواں مہینے کردیا جائے گااس مقصد کے لیے قائمہ کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر106 راوی روڈ میں حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ہوپ )کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت مرکزی چیئرمین ندیم شریف اور پنجاب کے چیئر مین شفیق کاشف نے کی۔ڈاکٹرحافظ عبدالکریم نے کہا کہ آئندہ سے قائمہ کمیٹی میں ہوپ کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ پرائیویٹ حج ٹو ر آپریٹر کے ساتھ مربوط پالیسی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تناظر میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے طریقہ کار اور سہولتوں کی عدم فراہمی پر حکومت کو تحفظات ہیں۔ عازمین حج کی سہولتوں خصوصا کرایوں میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت سہولتیں دینے کے لیے تیار ہے۔وفد میں ہوپ کے دیگر عہدیداران شفیق رفیق احمد، حاجی مقبول احمد، طالب حسین اور جمشید مسرت بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :