کراچی،آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اوردیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی کردی،جسٹس احمد علی ایم شیخ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے باعث،سماعت ملتوی کی گئی ،جس کے باعث آئی جی سندھ جمعرات کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹَس منیب اختر اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی،توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ ودیگرپولیس پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے،گزشتہ سال 23مئی کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر نقاب پوش اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں ،ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا تھا،واقع پر سندھ ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔