الطاف حسین لندن میں گھر سے آفس نہیں آتے کراچی کیاآئیں گے،مصفطی کمال

جمعرات 3 مارچ 2016 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) سابق میئرکراچی مصفطی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین لندن میں گھر سے آفس نہیں آتے کراچی کیاآئیں گے۔

(جاری ہے)

مصفطی کمال نے انیس قائم خانی کے ہمراہ کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین اپنے پارٹی ورکروں کوکہتے تھے کہ کلفٹن پرجاؤاوراسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کرو،مگرکس لئے کس سے لڑناہے اوراگرالطاف حسین کوایم کیوایم کے کارکنوں کولڑانے کاشوق ہے توکراچی آئیں اورخود ان کی تربیت کریں اورخودان لڑکوں کولیڈکریں