الطاف حسین کو کسی کارکن، کسی مہاجر، کسی انسان کی فکر نہیں،مصطفیٰ کمال

جمعرات 3 مارچ 2016 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناظم کراچی سیدمصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے الطاف حسین صاحب کے لیے دشمنیاں کیں اور ان کی ذات کے لیے دشمن بنائے، لیکن الطاف حسین کو کسی ایک کارکن، کسی مہاجر، کسی انسان کی فکر نہیں ہے، جب کسی کارکن کی لاش پر سیاست کرنی ہو تو اس کی لاش جناح گراوٴنڈ میں رکھ کر پوائنٹ اسکورنگ کرلی جاتی ہے، ہم نے الطاف حسین کے لیے یہ بھی نہیں دیکھا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے