ایم کیو ایم میں کوئی ایسا آدمی نہیں جو مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا جواب دے سکے،کراچی کی سیاست میں آئندہ 72گھنٹے میں دھماکہ خیز تبدیلیاں آسکتی ہیں،عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمدکامصطفی کمال کی پریس کانفرنس پرردعمل

جمعرات 3 مارچ 2016 21:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں ایسا کوئی آدمی نہیں ہے جو مصطفی کی پریس کانفرنس کا جواب دے سکے،کراچی کی سیاست میں آئندہ 72گھنٹے میں دھماکہ خیز تبدیلیاں آسکتی ہیں،ممکن ہے ایم کیو ایم کے اندرسے ہی راستہ بن جائے گا۔وہ جمعرات کو سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد ردعمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کوئی ایساآدمی نہیں جو آج کی پریس کانفرنس کا جواب دے۔کراچی کی سیاست میں72گھنٹے میں دھماکہ خیزتبدیلیاں آسکتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر پہلی بڑی آواز اٹھی ہے۔ایم کیو ایم کیلئے کڑے امتحان کا وقت آگیا ہے۔رحمان ملک بھی لپیٹ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ پہلی دفعہ ایم کیو ایم کے اندرہی سے راستہ بن جائیگا۔ایم کیو ایم کے کارکن مصطفٰی کمال کی طرف جاسکتے ہیں۔متحدہ کے قائد پربڑے اہم کیسزہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایسا لگ رہاہے کہ متحدہ قائد کیلئے کافی مشکلات ہیں۔ایم کیو ایم میں جو مارکھارہے ہیں انہیں بھوک اوردھکے ملتے ہیں