رحمن ملک نے مصطفٰی کما ل کے الزامات مسترد کر دیئے

میرے متعلق مصطفی کی باتیں من گھڑت ہیں‘ ایم کیو ایم کے اعلامیہ لکھوانا نہ میرا کام تھا اور نہ کبھی لکھے ہیں ، دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد جاری اعلامئے میں رائے ضرور شامل ہوتی،الطاف حسین سے ملاقاتیں ہمیشہ صوبے اور وفاق میں اتحادی حکومت کو مستحکم کرنے کیلئے ہوتیں ، رسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کاسابق سٹی ناظم کراچی کے الزامات پرردعمل

جمعرات 3 مارچ 2016 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفٰی کمال کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق ان باتیں من گھڑت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ایم کیو ایم کے اعلامیہ لکھوانا نہ میرا کام تھا اور نہ کبھی لکھے ہیں ہاں مشترکہ اعلامیہ جب کبھی دونوں پارٹیوں کے ملاقات کی بعد شائع کرنا ہوتا تو اس میں دونوں پارٹیوں کی رائے ضرور شامل ہوتی۔

الطاف حسین سے میری ملاقاتیں ہمیشہ صوبے اور وفاق میں اتحادی حکومت کو مستحکم کرنے اور لوکل باڈی آرڈینینس کیلئے ہوا کرتی تھی جن میں یا تو گورنر سندھ عشرتالعباد یا فاروق ستار موجود ہوا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو سابق میئر کراچی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد ردعمل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا ہے اور نہ ہی کبھی انکے کسی کارکن کا راء سے تعلق زیر بحث ایا۔

ایم کیو ایم کیساتھ ملاقاتوں میں ہمیشہ میں نے اپنی پارٹی کی نمائندگی اور حمایت کی ہے اور الطاف حسین کیساتھ ملاقاتیں کوئی صیغہ راز نہیں ہوا کرتے تھے جنکو آج مصطفٰی کمال بڑھ چڑھ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے پیش کر رہاہے۔