وہاڑی،میکہ سے سسرال آنے والی5بچوں کی ماں نے سندھنائی نہر میں چھلانگ لگا دی

جمعرات 3 مارچ 2016 20:56

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء ) میکہ سے سسرال آنے والی5بچوں کی ماں نے سندھنائی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 58/15-L کا رہائشی محمدیٰسین وجھی اپنی ناراض ہوکراپنے میکہ مخدوم پور چلی جانے والی بیوی سباں بی بی کومناکراپنی دوسالہ بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر سسرال سے واپس اپنے گھر آرہاتھا کہ جب وہ سندھنائی نہرکے قریب پہنچا تواس کی بیوی نے قضائے حاجت کیلئے موٹرسائیکل رکوایااوردوسالہ بیٹی کوساتھ لے کرنہر کی طرف چلی گئی قضائے حاجت کے بعد بیٹی کونہرکے کنارے کھڑاکردیااورخودنہرمیں چھلانگ لگادی محمدیٰسین کوجیسے ہی اس صورتحال کاپتہ چلاتواس نے شور وواویلہ کیاجس پر اردگرد کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کاروائیاں شروع کردیں اورریسکیوکی ٹیموں کوبھی اطلاع کردی چندلمحوں میں ریسکیوٹیموں نے بھی موقع پرپہنچ کرنعش تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک نعش نہیں مل سکی جبکہ رات ہوجانے کی وجہ سے ریسکیوکی ٹیم نے نعش کی تلاش کاکام روک دیا جبکہ لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت نعش کی تلاش کاسلسلہ جاری رکھاہواتھا۔

متعلقہ عنوان :