ایم کیو ایم پر الزامات نئی بات نہیں ٗ ماضی میں بھی ایسے الزامات لگے مگر کوئی کارروائی نہ ہو سکی ٗشیخ رشید

کراچی کے حالات ایک ڈیڑھ مہینے میں تبدیل ہوں گے ٗ انٹرویو

جمعرات 3 مارچ 2016 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی ایسے الزامات لگے لیکن کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب پارٹی سے بہت بڑی آواز آئی ہے جو سنجیدہ بات ہے۔اگر ایک ہفتے میں ایم کیو ایم میں ڈینٹ پڑ گیا تو ٹھیک ورنہ کچھ نہیں ہوگا۔ایم کیو ایم میں ایسا کوئی بندہ نہیں جو پریس کانفرنس کا جواب دے سکے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات ایک ڈیڑھ مہینے میں تبدیل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :