1992کاآپریشن انہیں الزامات کے تحت ہوا تھا ٗ سعید غنی

کئی دہائیوں سے ملک میں باتیں چل رہی ہیں،ایم کیوایم کیخلاف ایسے الزامات لگتے رہے ہیں ٗ انٹرویو

جمعرات 3 مارچ 2016 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعیدغنی نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ 1992کاآپریشن انہیں الزامات کے تحت ہوا تھا، میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی نئی بات ہے، کئی دہائیوں سے ملک میں یہ باتیں چل رہی ہیں،ایم کیوایم کیخلاف ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میریسامنیرحمان ملک اورقائدایم کیوایم کی ملاقات کی بات کبھی نہیں ہوئی، انیس قائم خانی پرماضی میں بھی سنگین الزامات لگتے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کواپنی کرپشن کی تحقیقات کرنی چاہیے ۔میرے سا منے رحمان ملک اورقائدایم کیوایم کی ملاقات کی بات کبھی نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :