پارٹی میں ہوتے ہوئے معلوم تھاجماعت کے کرمنلز بھارت آتے جاتے رہتے ہیں ٗ نبیل گبول

رابطہ کمیٹی کے رکن نے بتایا کچھ ہونے والا ہے آپ نائن زیرومت آنا ٗ بتایاگیا قائد ایم کیوایم نے انیس قائم خانی اوردیگرکومارنے کا آرڈردیاہے ٗ رد عمل مصطفی ٰکمال کوبتاناچاہیے300ارب کے ترقیاتی بجٹ کاکتناحصہ لندن جاتاتھا ٗ سابق این اے کی گفتگو

جمعرات 3 مارچ 2016 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نبیل گبول نے کہاہے کہ پارٹی میں ہوتے ہوئے معلوم تھاجماعت کے کرمنلز بھارت آتے جاتے رہتے ہیں ، رابطہ کمیٹی کے رکن نے بتایا کچھ ہونے والا ہے آپ نائن زیرومت آنا ٗمجھے بتایاگیا کہ قائد ایم کیوایم نے انیس قائم خانی اوردیگرکومارنے کا آرڈردیاہے۔مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد نبیل گبول کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے 70فیصد لوگ مصطفی کمال والی سوچ رکھتے ہیں، رحمان ملک نے دشمن ملک کے فنڈسے چلنی والی جماعت کوسپورٹ کیا، مصطفی کمال نے رحمان ملک کو بحیثیت وزیر داخلہ آگاہ کیا کہ ہم پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کہ ایم کیوایم میں نیا دھڑا بن چکا ہے، مصطفی کمال ان لوگوں کولاناچاہتے ہیں جومختلف معاملات پرپریشان ہیں، مصطفی کمال،الطاف حسین کی پالیسیوں سے پریشان افرادکوڈرائی کلین کراناچاہتے ہیں ٗ جیلوں میں بند،گرفتارافرادکوپیغام دیاگیاڈرائی کلین کراناہے تومیری طرف آئیں، اس لیے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کہلانے والے کے لیے عام معافی کی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے کہاکہ مصطفی ٰکمال کواپنے اوپرعائدالزامات کاجواب دیناہوگا، مصطفی کمال نے ابھی صرف 10فیصد باتیں بتائی ہیں، مصطفی ٰکمال کوبتاناچاہیے300ارب کے ترقیاتی بجٹ کاکتناحصہ لندن جاتاتھا ٗتعمیراتی ٹھیکوں پر کمیشن کیلئے لندن سے دباؤ ہوتا تھا، ’’را‘‘سے فنڈنگ کے معاملے پرانکوائری ہو اورجوڈیشل کمیشن بنناچاہیے۔