میرا نام کسی بھی لسٹ میں نہیں ہے اور نہ میں نے کبھی غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے ٗ انیس قائم خانی

میرا متحدہ کے عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ٗمجھ پرلگنے والے الزامات جھوٹے ہیں ٗ پریس کانفرنس

جمعرات 3 مارچ 2016 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ڈپٹی کنونیئر اور ناراض رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ اگر ان کا نام کسی بھی سیکیورٹی فورسز کی مطلوبہ فہرست میں ہے تو وہ ملک میں واپس آگئے ہیں جو چاہے تفتیش کر سکتا ہے ٗمیرا نام کسی بھی لسٹ میں نہیں ہے اور نہ میں نے کبھی غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے ۔

پریس کانفرنس کے دور ان انیس قائمخانی نے کہا کہ میرا متحدہ کے عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس ضمن میں مجھ پرلگنے والے الزامات جھوٹے ہیں ۔ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق کے حوالے سے ایک سوال پر انیس قائم خانی نے کہا کہ میں نے بیس سال پارٹی کے ساتھ بے لوث جدو جہد کی ہے اسی بنیاد پر مجھ پر عسکری ونگ سے تعلق کے الزام لگتے رہے ہیں لیکن در حقیقت میرا عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ متحدہ کے عسکری ونگ چلانے والے پاکستان میں نہیں بیٹھتے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ عسکری ونگ چلانے والوں کو الطاف حسین نے دنیا کے مختلف حصوں میں بٹھا رہا ہے کیونکہ جو شخص عسکری ونگ چلا رہا ہو اس کو ڈپٹی کنونیئر بنا کر گراؤنڈ (پاکستان) پر نہیں بٹھا یا جاتا ۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا نام سیکیورٹی فورسز کی مطلوبہ فہرست میں ہے جس پر انیس قائمخانی نے کہا کہ جن لوگوں کے نام کسی فہرست میں ہوتے ہیں وہ ملک واپس نہیں آتے ،میں ملک میں واپس آیا ہوں اور اگر مجھ پر کوئی الزام ہوا تو قانون کے مطابق اداروں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں اور ملک سے نہیں بھاگوں گا ۔

متعلقہ عنوان :