مصطفی کمال کی تقریر کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ٗ پاکستان تحریک انصاف

ریاست خود مدعی بن کر قائد ایم کیوایم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے ٗ اعجاز چوہدری نامعلوم افراد کے بعد اب نامعلوم سیاسی جماعت بھی آرہی ہےٗ شہلا رضا

جمعرات 3 مارچ 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ مصطفی کمال کی تقریر کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر سیاست دان اعجاز چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ریاست خود مدعی بن کر قائد ایم کیوایم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن )کے شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ مصطفی کمال پارٹی میں رہنے کی وجہ سے تمام حقائق جانتے ہیں۔پی پی پی کی شہلا رضا نے پریس کانفرنس کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کے بعد اب نامعلوم سیاسی جماعت بھی آرہی ہے۔