مصطفی کمال کی میرے سے متعلق باتیں من گھڑت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ٗرحمن ملک

بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا ہے ٗرد عمل

جمعرات 3 مارچ 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ مصطفی کمال کی میرے سے متعلق باتیں من گھڑت بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ ایم کیو ایم کے اعلامیہ لکھوانا نہ میرا کام تھا اور نہ کبھی لکھے ہیں ہاں مشترکہ اعلامیہ جب کبھی دونوں پارٹیوں کے ملاقات کے بعد شائع کرنا ہوتا تو اس میں دونوں پارٹیوں کی رائے ضرور شامل ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین سے میری ملاقاتیں ہمیشہ صوبے اور وفاق میں اتحادی حکومت کو مستحکم کرنے اور لوکل باڈی آرڈیننس کیلئے ہوا کرتی تھی جن میں یا تو گورنر سندھ عشرتالعباد یا فاروق ستار موجود ہوا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

بحیثیت وزیرِداخلہ ایم کیو ایم یا الطاف حسین نے کبھی مجھ سے کسی کرمنل کارکن کی حمایت کا نہیں کہا ہے اور نہ ہی کبھی انکے کسی کارکن کا را سے تعلق زیر بحث ایا۔

ایم کیو ایم کیساتھ ملاقاتوں میں ہمیشہ میں نے اپنی پارٹی کی نمائندگی اور حمایت کی ہے اور الطاف حسین کیساتھ ملاقاتیں کوئی صیغہ راز نہیں ہوا کرتے تھے جن کو مصطفی کمال بڑھ چڑھ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے پیش کر رہاہے۔واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے دعوی کیا تھا کہ پی پی پی کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایم کیو ایم کیلئے پریس ریلیز لکھتے تھے۔