پاکستان میں الیکشن کمیشن کے متنازعہ کردار کے باعث انتخابات میں شفافیت انتہائی مشکل مرحلہ ہے‘ عمران خان
عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر قومی مجرم ہیں، الیکشن کمیشن انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا تمام تر وسائل اور اسباب کے جامع تجزیے کے بعد شفاف ترین انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرنے کی کوشش کرینگے ‘ چیئرمین تحریک انصاف کی پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 3 مارچ 2016 20:44
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بدنظمی کے مرتکب عملے کیلئے عام معافی کے اعلان کی اطلاعات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے،عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر قومی مجرم ہیں، الیکشن کمیشن انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا،آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں کی نادراکے ذریعے فوری تصدیق یقینی بنانی چاہیے، تاکہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کے انعقاد کا مقصد حاصل ہو سکے،تحریک انصاف واحد اور پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ملک گیر سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے، تمام تر وسائل اور اسباب کے جامع تجزیے کے بعد شفاف ترین انتخابات منعقد کرنے کی کوشش کرینگے اور ملک میں موجود ایسی جماعتیں جو اپنے اندر جموریت لانا چاہتی ہیں اور انتخابات کروانا چاہتی ہیں کیلئے مثال قائم کرینگے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.