نیب پر سیاست کرنے کی بجائے حقائق کو جانچا جائے،چودھری ارشد اقبال

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 3 مارچ 2016 20:40

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 03 مارچ۔2015ء ) اوکاڑہ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے بانی و سابق صدر چودھری ارشد اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری مکمل ہونے پر پاکستان دنیا کی صف اول کی معیشت میں نمایاں ہوگا نیب پر سیاست کرنے کی بجائے حقائق کو جانچا جائے۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت برسر اقتدار آئی تو امن وامان کی صورت حال گھمبیر تھی ہر طرف دھشت گردوں کا راج محسوس ہو رہا تھا اس کے ساتھ ہی 16,16گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی جس کی وجہ سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود صنعت کار،تاجر اور کاروباری حلقے نقصان میں جا رہے تھے اور ان پر بے یقینی کی کیفیت طاری تھی ایسے حالات میں مسلم لیگ نے پر عزم ہوکر آگے بڑھنے کی ٹھانی جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں دھشت گردی دم توڑ رہی ہے ہر وقت خو ف کے احساس سے قوم باہر آچکی ہے جب کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کسی سے پوشید ہ نہیں ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے زبانی دعوے اور وعدے نہیں کئے بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں جس سے پاکستان کے متعد د حلقے اورایک دنیا بھی اس کی معترف ہے ۔

متعلقہ عنوان :