اطمینان بخش سیکورٹی کی گارنٹی ملنے تک قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار اور چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا اتفاق

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 مارچ 2016 20:40

اطمینان بخش سیکورٹی کی گارنٹی ملنے تک قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چئیرمین پی سی بی شہریار خان کو ٹیلی فون کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور چئیرمین پی سی بی شہریار خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلیےپاکستانی ٹیم کے متوقع دورہ بھارت پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اطمینان بخش سیکورٹی کی گارنٹی ملنے تک قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔